684. حضرت خشخاش عنبری (رض) کی حدیث

【1】

حضرت خشخاش عنبری (رض) کی حدیث

حضرت خشخاش عنبری (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں اپنے بیٹے کو ساتھ لے کر نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو نبی کریم ﷺ نے پوچھا کیا یہ تمہارا بیٹا ہے ؟ میں نے عرض کیا جی ہاں (میں اس کی گواہی دیتا ہوں) نبی کریم ﷺ نے فرمایا اس کے کسی جرم کا ذمہ دار تمہیں یا تمہارے کسی جرم کا ذمہ دار اسے نہیں بنایا جائے گا۔