686. حضرت مہاجرقنفذ (رض) کی حدیث
【1】
حضرت مہاجرقنفذ (رض) کی حدیث
حضرت مہاجر قنفذ (رض) سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو سلام کیا نبی کریم ﷺ اس وقت وضو فرما رہے تھے اس کے لئے جواب نہیں دیا جب وضو کرچکے تو ان کے سلام کا جواب دیتے ہوئے فرمایا کہ تمہیں جواب دینے سے کوئی چیز مانع نہ تھی لیکن میں نے مناسب نہیں سمجھا کہ بےوضو ہونے کی حالت میں اللہ کا نام لوں۔ راوی کہتے ہیں کہ اسی حدیث کی بناء پر خواجہ حسن بصری (رح) وضو کئے بغیر قرآن پڑھنا یا اللہ کا ذکر کرنا اچھا نہیں سمجھتے تھے۔