691. حضرت عیاش بن ابی ربیعہ (رض) کی حدیث

【1】

حضرت عیاش بن ابی ربیعہ (رض) کی حدیث

حضرت عیاش بن ابی ربیعہ (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے یہ امت اس وقت تک خیر پر رہے گی جب تک اس حرمت کی تعظیم کا حق ادا کرتی رہے گی جب وہ (بیت اللہ کی) اس حرمت کو چھوڑ دے گی اور اسے ضائع کر دے گی تو ہلاک ہوجائے گی۔