692. حضرت ابوعقرب (رض) کی حدیث
【1】
حضرت ابوعقرب (رض) کی حدیث
حضرت ابوعقرب (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے روزے کے متعلق دریافت کیا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہر مہینے میں ایک روزہ رکھا کرو، میں نے عرض کیا کہ مجھ میں اس سے زیادہ کی طاقت ہے نبی کریم ﷺ نے فرمایا یہ کیا ہوتا ہے کہ مجھ میں اس سے زیادہ طاقت ہے اس سے زیادہ طاقت ہے ہر مہینے میں دوروزے رکھ لیا کرو میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ ! اس میں کچھ اضافہ کر دیجئے نبی کریم ﷺ نے فرمایا یہ کیا ہوتا ہے کہ اضافہ کردیں اضافہ کردیں بس ہر مہینے میں تین روزے رکھا کرو۔