695. حضرت ابولیلیٰ ابوعبدالرحمن بن ابی لیلیٰ (رض) کی حدیثیں

【1】

حضرت ابولیلیٰ ابوعبدالرحمن بن ابی لیلیٰ (رض) کی حدیثیں

حضرت ابولیلیٰ (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو ایسی نماز میں جو فرض نہ تھی " قرآن کریم پڑھتے ہوئے سنا جب جنت اور جہنم کا تذکرہ آیا تو نبی کریم ﷺ کہنے لگے میں جہنم سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں، اہل جہنم کے لئے ہلاکت ہے۔

【2】

حضرت ابولیلیٰ ابوعبدالرحمن بن ابی لیلیٰ (رض) کی حدیثیں

حضرت ابولیلیٰ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر تھے کہ حضرت امام حسن (رض) (جوچھوٹے بچے تھے . گھٹنوں کے بل چلتے ہوئے آئے اور نبی کریم ﷺ کے سینہ مبارک پر چڑھ گئے تھوڑی دیر بعد انہوں نے نبی کریم ﷺ پر پیشاب کردیا ہم جلدی سے انہیں پکڑنے کے لئے آگے بڑھے تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا میرے بیٹے کو چھوڑ دو میرے بیٹے کو چھوڑ دو پھر نبی کریم ﷺ نے پانی منگوا کر اس پر بہالیا۔

【3】

حضرت ابولیلیٰ ابوعبدالرحمن بن ابی لیلیٰ (رض) کی حدیثیں

حضرت ابولیلی (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر تھے کہ حضرت امام حسن (رض) (جوچھوٹے بچے تھے) گھٹنوں کے بل چلتے ہوئے آئے اور نبی کریم ﷺ کے سینہ مبارک پر چڑھ گئے تھوڑی دیر بعد انہوں نے نبی کریم ﷺ پر پیشاب کردیا ہم جلدی سے انہیں پکڑنے کے لئے آگے بڑھے تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا میرے بیٹے کو چھوڑ دو میرے بیٹے کو چھوڑ دو پھر نبی کریم ﷺ نے پانی منگوا کر اس پر بہالیا، تھوڑی دیر بعد انہوں نے صدقہ کی ایک کھجور پکڑ کر منہ میں ڈال لی، نبی کریم ﷺ نے ان کے منہ میں ہاتھ ڈال کر اسے نکال لیا۔

【4】

حضرت ابولیلیٰ ابوعبدالرحمن بن ابی لیلیٰ (رض) کی حدیثیں

حضرت ابولیلی (رض) سے مروی ہے کہ فتح خیبر کے موقع پر نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر تھا جب اہل خیبر شکست کھا کر بھاگ گئے تو ہم ان کے خیموں میں چلے گئے لوگوں نے جو معمولی چیزیں وہاں سے ملیں اٹھالیں اور اس میں سب سے جلدی جو کام ہوسکا وہ یہ تھا کہ ہنڈیاں چڑھ گئیں لیکن نبی کریم ﷺ نے حکم دیا تو انہیں الٹادیا گیا اور نبی کریم ﷺ نے ہمارے درمیان مال غنیمت تقسیم فرمایا تو ہر آدمی کو دس دس بکریاں عطاء فرمائیں۔

【5】

حضرت ابولیلیٰ ابوعبدالرحمن بن ابی لیلیٰ (رض) کی حدیثیں

حضرت ابولیلیٰ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر تھے کہ حضرت امام حسن (رض) (جوچھوٹے بچے تھے) گھٹنوں کے بل چلتے ہوئے آئے اور نبی کریم ﷺ کے سینہ مبارک پر چڑھ گئے تھوڑی دیر بعد انہوں نے نبی کریم ﷺ پر پیشاب کردیا ہم جلدی سے انہیں پکڑنے کے لئے آگے بڑھے تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا میرے بیٹے کو چھوڑ دو میرے بیٹے کو چھوڑ دو پھر نبی کریم ﷺ نے پانی منگوا کر اس پر بہالیا، تھوڑی دیر بعد انہوں نے صدقہ کی ایک کھجور پکڑ کر منہ میں ڈال لی، نبی کریم ﷺ نے ان کے منہ میں ہاتھ ڈال کر اسے نکال لیا اور فرمایا ہمارے لئے صدقے کا مال حلال نہیں ہے۔

【6】

حضرت ابولیلیٰ ابوعبدالرحمن بن ابی لیلیٰ (رض) کی حدیثیں

ثابت کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں مسجد میں عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ (رض) کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ان کے پاس ایک بھاری بھرکم آدمی کو لایا گیا اس نے کہا اے ابوعیسیٰ ! انہوں نے فرمایا جی جناب ! اس نے کہا کہ پوستین کے بارے میں آپ نے جو حدیث سنی ہے وہ ہمیں بتائیے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے والد کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ ایک مرتبہ میں نے نبی کریم ﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ایک آدمی آیا اور کہنے لگا یا رسول اللہ ! کیا میں پوستین میں نماز پڑھ سکتا ہوں ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا تو دباغت کہاں جائے گی ؟ جب وہ چلا گیا تو میں نے لوگوں سے پوچھا کہ یہ کون ہے ؟ انہوں نے بتایا کہ یہ سوید بن غفلہ (رض) ہیں۔

【7】

حضرت ابولیلیٰ ابوعبدالرحمن بن ابی لیلیٰ (رض) کی حدیثیں

حضرت ابولیلیٰرضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے کھجور کے پتوں سے بنائے ہوئے خیمے میں اعتکاف فرمایا تھا۔

【8】

حضرت ابولیلیٰ ابوعبدالرحمن بن ابی لیلیٰ (رض) کی حدیثیں

حضرت ابولیلیٰ (رض) سے مروی ہے کہ میں نے دیکھا کہ نبی کریم ﷺ نے کھجور کے پتوں سے بنائے ہوئے خیمے میں اعتکاف فرمایا تھا۔