698. حضرت عبداللہ بن قرط (رض) کی حدیث
【1】
حضرت عبداللہ بن قرط (رض) کی حدیث
حضرت عبداللہ بن قرط (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا اللہ کے نزدیک سب سے عظیم ترین دن دس ذی الحجہ پھر آٹھ ذی الحجہ ہے اور نبی کریم ﷺ کے سامنے قربانی کے لئے پانچ چھ اونٹوں کو پیش کیا گیا جن میں سے ہر ایک نبی کریم ﷺ کے قریب ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ نبی کریم ﷺ پہلے اسے ذبح کریں جب نبی کریم ﷺ انہیں ذبح کرچکے تو آہستہ سے ایک جملہ کہا جو میں سمجھ نہیں سکا میں نے اپنے ساتھ والے سے پوچھا تو اس نے وہ جملہ بتایا کہ جو چاہے کاٹ لے۔ "
【2】
حضرت عبداللہ بن قرط (رض) کی حدیث
حضرت عبداللہ بن قرط (رض) سے مروی ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو نبی کریم ﷺ نے ان سے پوچھا تمہارا نام کیا ہے ؟ عرض کیا شیطان بن قرط نبی کریم ﷺ نے فرمایا تمہارا نام عبداللہ بن قرط ہے۔