700. حضرت عبدالرحمن بن ازہر (رض) کی حدیثیں
حضرت عبدالرحمن بن ازہر (رض) کی حدیثیں
حضرت عبدالرحمن بن ازہر (رض) سے مروی ہے کہ میں نے غزوہ حنین کے دن نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ لوگوں کے درمیان سے راستہ بنا کر گذرتے جارہے ہیں اور حضرت خالد بن ولید (رض) کے ٹھکانے کا پتہ پوچھتے جارہے ہیں تھوڑی دیر میں ایک آدمی کو نشے کی حالت میں نبی کریم ﷺ کے پاس لوگ لے آئے نبی کریم ﷺ نے اپنے ساتھ آنے والوں کو حکم دیا کہ ان کے ہاتھ میں جو کچھ ہے وہ اسی سے اس شخص کو ماریں۔
حضرت عبدالرحمن بن ازہر (رض) کی حدیثیں
حضرت عبدالرحمن بن ازہر (رض) سے مروی ہے کہ میں نے غزوہ حنین کے دن نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ لوگوں کے درمیان سے راستہ بنا کر گذرتے جارہے ہیں اور حضرت خالد بن ولید (رض) کے ٹھکانے کا پتہ پوچھتے جارہے ہیں تھوڑی دیر میں ایک آدمی کو نشے کی حالت میں نبی کریم ﷺ کے پاس لوگ لے آئے نبی کریم ﷺ نے اپنے ساتھ آنے والوں کو حکم دیا کہ ان کے ہاتھ میں جو کچھ ہے وہ اسی سے اس شخص کو ماریں۔ چناچہ کسی نے اسے لاٹھی سے مارا اور کسی نے کوڑے سے اور نبی کریم ﷺ نے اس پر مٹی پھینکی۔
حضرت عبدالرحمن بن ازہر (رض) کی حدیثیں
حضرت عبدالرحمن بن ازہر (رض) کہتے ہیں کہ غزوہ حنین کے موقع پر حضرت خالد بن ولید (رض) زخمی ہوگئے تھے وہ نبی کریم کے گھوڑے پر سوار تھے کفار کی شکست کے بعد میں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ مسلمانوں کے درمیان " جو کہ جنگ سے واپس آرہے تھے چلتے جارہے ہیں اور فرماتے جارہے ہیں کہ خالد بن ولید کے خیمے کا پتہ کون بتائے گا ؟ میں اس وقت نابالغ لڑکا تھا میں نبی کریم ﷺ کے آگے آگے یہ کہتے ہوئے دوڑنے لگا کہ خالد بن ولید کے خیمے کا پتہ بتائے گا ؟ یہاں تک کہ ہم ان کے خیمے پر جا پہنچے وہاں حضرت خالد (رض) اپنے کجاوے کے پچھلے حصے سے ٹیک لگائے بیٹھے تھے نبی کریم ﷺ نے آکر ان کا زخم دیکھا پھر اس پر اپنا لعاب دہن لگادیا۔
حضرت عبدالرحمن بن ازہر (رض) کی حدیثیں
حضرت عبدالرحمن بن ازہر (رض) سے مروی ہے کہ میں اس وقت حاضر تھا جب نبی کریم ﷺ شراب خور کے منہ میں مٹی ڈال رہے تھے۔