703. حضرت سوید بن قیس (رض) کی حدیثیں

【1】

حضرت سوید بن قیس (رض) کی حدیثیں

حضرت سوید بن قیس (رض) سے مروی ہے کہ میں نے اور مخرفہ عبدی نے مل کر " ہجر " نامی علاقے سے کپڑے منگوائے ہم لوگ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی کریم ﷺ نے ایک شلوار کے بارے میں ہم سے بھاؤ تاؤ کیا اس وقت ہمارے یہاں کچھ لوگ پیسے تولنے والے ہوتے تھے جو تول کر پیسے دیتے تھے نبی کریم ﷺ نے تولنے والے سے فرمایا کہ انہیں پیسے تول کردے دو اور جھکتا ہوا تولنا۔

【2】

حضرت سوید بن قیس (رض) کی حدیثیں

حضرت ابوصفوان بن عمیرہ (رض) سے مروی ہے کہ میں نے ہجرت سے پہلے نبی کریم ﷺ کے ہاتھ ایک شلوار فروخت کی نبی کریم ﷺ نے مجھے اس کی قیمت جھکتی ہوئی تول کردی۔