708. حضرت نعمان بن بشیر (رض) کی بقیہ مرویات

【1】

حضرت نعمان بن بشیر (رض) کی بقیہ مرویات

حضرت نعمان (رض) سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا مؤمن کی مثال جسم کی سی ہے کہ اگر انسان کے ایک عضو کو تکلیف ہوتی ہے تو سارے جسم کو تکلیف کا احساس ہوتا ہے۔

【2】

حضرت نعمان بن بشیر (رض) کی بقیہ مرویات

حضرت نعمان بن بشیر (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک مرتبہ منبر پر فرمایا جو شخص تھوڑے پر شکر نہیں کرتاوہ زیادہ پر بھی شکر نہیں کرتا جو شخص لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرتاوہ اللہ کا شکر بھی ادا نہیں کرتا اللہ کے انعامات و احسانات کو بیان کرنا شکر ہے چھوڑنا کفر ہے، اجتماعیت رحمت ہے پھر وتراق عذاب ہے۔

【3】

【4】

حضرت نعمان بن بشیر (رض) کی بقیہ مرویات

حضرت نعمان بن بشیر (رض) سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا اپنے بچوں کے درمیان عدل کیا کرو۔

【5】

حضرت نعمان بن بشیر (رض) کی بقیہ مرویات

حضرت نعمان بن بشیر (رض) سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے تین مرتبہ ارشاد فرمایا اپنے بچوں کے درمیان عدل کیا کرو۔