716. حضرت سفیان ثقفی (رض) کی حدیث

【1】

حضرت سفیان ثقفی (رض) کی حدیث

حضرت سفیان بن عبداللہ (رض) سے مروی ہے کہ میں نے ایک مرتبہ بارگاہ رسالت میں عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ مجھے اسلام کے حوالے سے کوئی ایسی بات بتادیجئے کہ مجھے آپ کے بعد کسی سے کچھ پوچھنے کی ضرورت ہی نہ رہے ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ پہلے زبان سے اقرار کرو کہ میں اللہ پر ایمان لایا پھر اس پر ہمیشہ ثابت قدم رہو میں نے عرض کیا کہ میں کس چیز سے بچوں ؟ اس پر نبی کریم ﷺ نے اپنی زبان کی طرف اشارہ کردیا۔