719. حضرت یزید بن ثابت (رض) کی حدیثیں
حضرت یزید بن ثابت (رض) کی حدیثیں
حضرت یزید بن ثابت (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی کریم ﷺ کے ساتھ نکلے جنت البقیع میں پہنچے تو وہاں ایک نئی قبر نظر آئی نبی کے پوچھا کہ یہ کس کی قبر ہے ؟ لوگوں نے بتایا کہ فلاں عورت کی، نبی کریم ﷺ نے اسے پہچان گئے اور فرمایا تم نے اس کے متعلق مجھے کیوں نہیں بتایا ؟ لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ ! آپ روزے کی حالت میں تھے اور قیلولہ فرما رہے تھے ہم نے آپ کو تنگ کرنا مناسب نہ سمجھا نبی کریم ﷺ نے فرمایا ایسا نہ کیا کرو، میں جب تک تم میں موجود ہوں تو مجھے اپنے درمیان فوت ہونے والوں کی اطلاع ضرور دیا کرو کیونکہ میرا اس کی نماز جنازہ پڑھانا اس کے لئے باعث رحمت ہے پھر نبی کریم ﷺ اس کی قبر کے قریب پہنچنے ہم پیچھے صف بندی کی اور نبی کریم ﷺ نے اس پر چار تکبیرات کہیں۔
حضرت یزید بن ثابت (رض) کی حدیثیں
حضرت یزید بن ثابت (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ صحابہ (رض) کے ساتھ نبی کریم ﷺ کی مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک جنازہ آگیا نبی کریم ﷺ اسے دیکھ کر کھڑے ہوگئے صحابہ کرام (رض) بھی کھڑے ہوگئے اور اس وقت تک کھڑے رہے جب تک جنازہ گذر نہ گیا واللہ میں نہیں جانتا کہ کتنے لوگوں کو اس جنازے کیوجہ سے یا جگہ کے تنگ ہونے کی وجہ سے تکلیف ہوئی اور میرا خیال یہی ہے کہ وہ جنازہ کسی یہودی مرد یا عورت کا تھا لیکن ہم نے نبی کریم ﷺ سے کھڑے ہونے کی وجہ نہیں پوچھی۔