731. حضرت معاویہ بن حیدہ (رض) کی اور حدیث

【1】

حضرت معاویہ بن حیدہ (رض) کی اور حدیث

حضرت معاویہ بہزی (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے اس شخص کے لئے ہلاکت ہے جو لوگوں کے سامنے انہیں ہنسانے کے لئے جھوٹی باتیں کہتا ہے، اس کے لئے ہلاکت ہے، اس کے لئے ہلاکت ہے۔