74. حضرت کردم بن سفیان کی حدیث۔
【1】
حضرت کردم بن سفیان کی حدیث۔
حضرت کردم بن سفیان کہتے ہیں کہ انہوں نے نبی ﷺ سے اس منتکا حکم پوچھا جو انہوں نے زمانہ جاہلیت میں مانی تھی نبی ﷺ نے پوچھا کہ تم نے وہ منت کسی بت یا پتھر کے لئے مانی تھی انہوں نے کہا نہیں بلکہ اللہ کے لئے مانی تھی نبی ﷺ نے فرمایا پھر تم نے اللہ کے لئے جو منت مانی تھی اسے پورا کرو بونہ نامی جگہ پر جانور ذبح کردو اور اپنی منت پوری کرو۔