740. باہلہ کے ایک آدمی کی روایت۔
باہلہ کے ایک آدمی کی روایت۔
مجیبہ اپنے والد یا چچا سے نقل کرتی ہیں کہ ایک مرتبہ میں اپنے کسی کام سے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا نبی ﷺ نے پوچھا کہ تم کون ہو عرض کیا کیا آپ مجھے نہیں پہچانتے نبی ﷺ نے پوچھا کہ تم ہو کون عرض کیا میں باہلی ہوں۔ جو گذشتہ سال بھی آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تھا نبی ﷺ نے فرمایا اس وقت جب تم آئے تھے تمہارا جسم تمہاری رنگت بہت عمدہ تھی اور اب جو حالت میں دیکھ رہا ہوں اس میں تمہیں کس چیز نے پہنچایا عرض کیا اللہ کی قسم آپ کے پاس سے جانے کے بعد صرف رات کے وقت ہی میں نے افطار کیا ہے نبی ﷺ نے تین مرتبہ فرمایا تمہیں اپنے آپ کو سزا دینے کا کس نے حکم دیا ہے ماہ صبر یعنی رمضان کے روزے رکھا کرو میں نے عرض کیا میں اپنے اندر طاقت محسوس کرتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ آپ اس میں کچھ اضافہ کردیں نبی ﷺ نے فرمایا ہر مہینے ایک روزہ رکھ لیا کرو میں نے عرض کیا میں اپنے اندر طاقت محسوس کرتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ آپ اس میں کچھ اضافہ کردیں نبی ﷺ نے فرمایا کہ ہر مہینے دو روزے رکھ لیا کرو میں نے عرض کیا میں اس سے بھی زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ آپ اس میں کچھ اضافہ کردیں نبی ﷺ نے فرمایا ہر مہینے تین روزے رکھ لیا کرو اب یہاں پہنچ کر رک گئے میں نے پھر وہی عرض کیا پھر اشہر حرام میں روزے رکھا کرو پھر افطار بھی کیا کرو۔