744. بنوخزاعہ کے ایک آدمی کی حدیث۔

【1】

بنوخزاعہ کے ایک آدمی کی حدیث۔

ابومنہال خزاعی اپنے چچا سے نقل کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے دس محرم کے دن قبیلہ اسلم کے لوگوں سے فرمایا آج کے دن کا روزہ رکھو وہ کہنے لگے کہ ہم تو کھا پی چکے ہیں نبی ﷺ نے فرمایا بقیہ دن کچھ نہ کھانا پینا۔