756. حضرت قرہ مزنی کی حدیثیں۔
حضرت قرہ مزنی کی حدیثیں۔
حضرت قرہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جب اہل شام میں فساد پھیل جائے تو تم میں کوئی خیر نہ رہے گی اور میرے کچھ امتی قیام قیامت تک ہمیشہ مظفر ومنصور رہیں گے اور انہیں کسی کے ترک تعاون کی کوئی پرواہ نہ ہوگی۔
حضرت قرہ مزنی کی حدیثیں۔
حضرت قرہ (رض) کہتے ہیں کہ نبی ﷺ نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا۔
حضرت قرہ مزنی کی حدیثیں۔
حضرت قرہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے بارگاہ نبوت میں عرض کی یا رسول اللہ میں جب بکری کو ذبح کرتا ہوں تو مجھے اس پر ترس آجاتا ہے نبی ﷺ نے دو مرتبہ فرمایا اگر تم بکری پر ترس کھاتے ہو تو اللہ تم پر رحم فرمائے گا۔
حضرت قرہ مزنی کی حدیثیں۔
معاویہ بن قرہ (رض) اپنے والد سے روایت کرتے ہیں نبی ﷺ نے ہر مہینے تین روزے رکھنے کے متعلق فرمایا کہ یہ روزانہ روزہ رکھنے اور کھولنے والے کے مترادف ہے۔
حضرت قرہ مزنی کی حدیثیں۔
حضرت قرہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک شخص نبی ﷺ کی خدمت میں اپنے بیٹے کو لے کر آتا تھا نبی ﷺ نے ایک مرتبہ اس شخص سے پوچھا کہ کیا تمہیں اپنے بیٹے سے محبت ہے ؟ اس نے کہا یا رسول اللہ جیسی محبت میں اس سے کرتا ہوں اللہ بھی آپ سے اسی طرح محبت کرے پھر وہ شخص نبی ﷺ کی مجلس سے غائب رہنے لگا نبی ﷺ نے پوچھا کہ فلاں شخص کا کیا بنا ؟ لوگوں نے بتایا یارسول اللہ اس کا بیٹا فوت ہوگیا ہے نبی ﷺ نے اس سے فرمایا کیا تم اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ تم جنت کے جس دروازے پر جاؤ تو اسے اپنا انتظار کرتے ہوئے پاؤ ؟ ایک آدمی نے پوچھا یارسول اللہ یہ حکم اس کے ساتھ خاص ہے یا ہم سب کے لئے ہے نبی ﷺ نے فرمایا تم سب کے لئے ہے۔
حضرت قرہ مزنی کی حدیثیں۔
حضرت قرہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جب اہل شام میں فساد پھیل جائے تو تم میں کوئی خیر نہ رہے گی اور میرے کچھ امتی قیام قیامت تک ہمیشہ مظفر ومنصور رہیں گے اور انہیں کسی کے ترک تعاون کی کوئی پرواہ نہ ہوگی۔
حضرت قرہ مزنی کی حدیثیں۔
حضرت معاویہ بن قرہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں میں قبیلہ مزینہ کے ایک گروہ کے ساتھ نبی ﷺ کے خدمت میں حاضر ہوا ہم نے نبی ﷺ سے بیعت کی اس وقت آپ کی قمیص کے بٹن کھلے ہوئے تھے چناچہ بیعت کے بعد میں نے نبی ﷺ کی اجازت سے آپ کی قمیص مبارک میں ہاتھ ڈال کر مہر نبوت کو چھو کر دیکھا راوی حدیث عروہ کہتے ہیں کہ میں سردی گرمی جب بھی معاویہ اور ان کے بیٹے کو دیکھا ان کی قمیص کے بٹن کھلے ہوئے ہی دیکھے وہ اس میں کبھی بٹن نہ لگاتے تھے۔
حضرت قرہ مزنی کی حدیثیں۔
حضرت معاویہ بن قرہ اپنے والد کے حوالے سے نقل کرتے ہیں نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اپنا ہاتھ آپ کی قمیص مبارک میں ڈالنے اور اپنے حق میں دعا کرنے کی درخواست کی نبی ﷺ نے مجھ کو روکا نہیں اور میں نے مہر نبوت کو ہاتھ لگا کر دیکھا اسی دوران نبی ﷺ نے میرے حق میں دعا فرمائی میں نے محسوس کیا کہ مہر نبوت آپ کے کندھے پر غدود کی طرح ابھری ہوئی تھی۔
حضرت قرہ مزنی کی حدیثیں۔
ابوایاس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی ﷺ نے ان کے حق میں دعا فرمائی اور ان کے سر پر ہاتھ پھیرا۔
حضرت قرہ مزنی کی حدیثیں۔
معاویہ بن قرہ اپنے والد کے حوالے سے روایت کرتے ہیں نبی ﷺ نے ہر مہینے میں تین روزے رکھنے کے متعلق فرمایا کہ یہ روزانہ روزہ رکھنے اور کھولنے کے مترادف ہے۔