762. ایک اور صحابی کی روایت۔
【1】
ایک اور صحابی کی روایت۔
ابوالسلیل کہتے ہیں کہ نبی ﷺ کے ایک صحابی لوگوں کے سامنے حدیث بیان کر رہے تھے لوگوں کی تعداد جب بڑھتی گئی تو وہ گھر کی چھت پر بیٹھ کر حدیثیں بیان کرنے لگے انہوں نے کہا ایک دن نبی ﷺ نے لوگوں سے پوچھا قرآن میں سب سے بڑی آیت کون سی ہے ؟ ایک آدمی نے کہا آیت الکرسی وہ صحابی کہتے ہیں میرا جواب سن کر نبی ﷺ نے اپنا دست مبارک میرے دونوں کندھوں کے درمیان رکھ دیا جس کی ٹھنڈک میں نے اپنے سینے میں محسوس کی اور نبی ﷺ نے فرمایا اے ابومنذر تمہیں علم مبارک ہو۔