800. حضرت نقادہ اسدی کی حدیث۔

【1】

حضرت نقادہ اسدی کی حدیث۔

حضرت نقادہ اسدی سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے انہیں ایک آدمی کے پاس اونٹنی لینے کے لئے بھیجا لیکن اس شخص نے اونٹنی دینے سے انکار کردیا پھر کسی دوسرے آدمی کے پاس بھیجا تو اس نے نبی ﷺ کی خدمت میں اونٹنی روانہ کردی نبی ﷺ نے جب دیکھا کہ نقادہ اونٹنی لے آئے ہیں تو فرمایا اے اللہ اس اونٹنی میں اور اسے بھیجنے والے کو برکت عطا فرما نقادہ نے عرض کیا یا رسول اللہ اس کے لئے بھی تو دعا کردیجیے جو اسے لے کر آیا ہے نبی نے فرمایا اور اسے لانے والے کو بھی برکت عطا فرما پھر نبی ﷺ کے حکم پر اسے دوہا گیا تو اس نے خوب دودھ دیا نبی نے اس پہلے آدمی جس نے اونٹنی دینے سے انکار کردیا تھا حق میں دعا کرتے ہوئے فرمایا اے اللہ فلاں شخص کے مال اور اولاد میں اضافہ فرمایا اور دوسرے آدمی جس نے اونٹنی بھجوائی تھی کے حق میں فرمایا اے اللہ روزانہ اور تدریجا رزق عطا فرما۔