804. حضرت ابورفاعہ کی حدیث۔
【1】
حضرت ابورفاعہ کی حدیث۔
حضرت ابورفاعہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو نبی ﷺ خطبہ دے رہے تھے میں نے عرض کی یا رسول اللہ ایک مسافر آپ کے پاس اپنے دین کے متعلق پوچھنے کے لئے حاضر ہوا ہو جو اپنے دین کے متعلق کچھ نہیں جانتا نبی ﷺ میری طرف متوجہ ہوئے اور ایک کرسی لائی گئی اور نبی ﷺ اس پر بیٹھ گئے اور مجھے وہ باتیں سکھانے لگے جو اللہ نے انہیں سکھائی تھیں پھر اپنے خطبے کی طرف آئے اور اسے مکمل کیا۔