810. حضرت رجاء کی حدیثیں۔

【1】

حضرت رجاء کی حدیثیں۔

حضرت رجاء کہتی ہیں کہ ایک مرتبہ میں نبی ﷺ کی مجلس میں گئی کہ ایک عورت اپنے ایک بچے کے ساتھ آئی اور کہنے لگی کہ یا رسول اللہ اس بچے کے متعلق اللہ سے برکت کی دعا کردیجیے کیونکہ اس سے پہلے میرے تین بچے فوت ہوچکے ہیں نبی ﷺ نے اس سے پوچھا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد اب تک ؟ اس نے کہا جی ہاں نبی ﷺ نے فرمایا (یہ تمہارے حق میں) بڑی مضبوط ڈھال ہے مجھ سے ایک آدمی نے کہا رجاء سن لو کہ نبی ﷺ کیا فرما رہے ہیں۔

【2】

حضرت رجاء کی حدیثیں۔

محمد کہتے ہیں کہ، ماویہ، نام کی ایک خاتون تھی جس کے بچے زندہ نہیں رہتے تھے ایک مرتبہ میں عبیداللہ بن معمر کے پاس آیا وہاں ایک صحابی بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے فرمایا کہ ایک عورت اپنے ایک بچے کے ساتھ آئی اور کہنے لگی کہ یا رسول اللہ اس بچے کے متعلق اللہ سے برکت کی دعا کردیجیے کیونکہ اس سے پہلے میرے تین بچے فوت ہوچکے ہیں نبی ﷺ نے اس سے پوچھا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد اب تک ؟ اس نے کہا جی ہاں نبی ﷺ نے فرمایا (یہ تمہارے حق میں) بڑی مضبوط ڈھال ہے۔ ماویہ کہتی ہیں کہ مجھ سے عبیداللہ بن معمر سے فرمایا کہ سن لو پھر وہ وہاں سے نکلے اور ہمارے پاس آکر ہم سے یہ حدیث بیان کی۔