82. حضرت جبار بن صخر کی حدیث۔

【1】

حضرت جبار بن صخر کی حدیث۔

حضرت جبار بن صخر سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ مکہ مکرمہ سے واپسی پر راستے میں نبی ﷺ نے فرمایا اثایہ نامی جگہ میں ہم سے پہلے کون پہنچے گا یہ وہ جگہ تھی جہاں نبی ﷺ نے ہمیں بھیجا تھا کہ حوض پر قبضہ کرے اور ہمارے وہاں پہنچنے تک اسے بھر کر رکھے میں نے اپنے آپ کو پیش کیا نبی ﷺ نے فرمایا تم جاؤ چناچہ میں روانہ ہوا مقام اثایہ پر پہنچ کر میں نے حوض پر قبضہ کیا اور پانی بھرا پھر میری آنکھ لگ گئی اور میں سوگیا اور اس آدمی کی وجہ سے ہی آنکھ کھلی جس کی سواری اس کے ہاتھ سے نکلی جارہی تھی وہ اسے حوض سے روک رہا تھا وہ کہنے لگا کہ اے حوض والے اپنے حوض پر پہنچو میں نے دیکھا تو وہ نبی ﷺ تھے میں نے کہا بہت اچھا پھر نبی ﷺ گھاٹ پر پہنچے تو میں نے اونٹنی کی لگام پکڑ لی اور اسے بٹھادیا نبی ﷺ نے برتن منگوا کر خوب اچھی طرح وضو کیا میں نے بھی وضو کیا اور نبی ﷺ کھڑے ہو کر نماز عشا پڑھنے لگے حضرت جبار اپنے بیان کے مطابق وہ نبی ﷺ کے بائیں پہلو میں کھڑے ہوئے تھے نبی ﷺ نے انہیں ہاتھ سے پکڑ کر دائیں جانب کرلیا اور لوگوں کے آنے تک ہم نماز پڑھتے رہے۔