827. وہ حدیثیں جو حضرت عبدالرحمن بن ابزی (رض) نے ان سے نقل کی ہیں۔

【1】

وہ حدیثیں جو حضرت عبدالرحمن بن ابزی (رض) نے ان سے نقل کی ہیں۔

حضرت عبدالرحمن بن ابزی (رض) سے بحوالہ ابی بن کعب (رض) مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے مجھ سے فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں قرآن پڑھ کر سناؤں حضرت ابی (رض) نے عرض کیا کہ کیا میرے پروردگار نے میرا نام لیا ہے ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا یہ اللہ کا فضل اور اس کی رحمت ہے سو تمہیں اس پر خوش ہونا چاہئے حضرت ابی (رض) قرآن کریم کی اس آیت " فبذلک فلتفرحوا " کو " فلتفرحوا " پڑھتے تھے۔

【2】

【3】

وہ حدیثیں جو حضرت عبدالرحمن بن ابزی (رض) نے ان سے نقل کی ہیں۔

حضرت عبدالرحمن بن ابزی (رض) سے بحوالہ ابی بن کعب (رض) مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہوا کو برا بھلا مت کہا کرو اور جب تمہیں اس میں کوئی ایسی چیز دکھائی دے جو تمہاری طبیعت کو ناگوار محسوس ہو تو یوں کہہ لیا کرو اے اللہ ہم تجھ سے اس ہوا اور اس میں موجود چیزوں کی اور جو پیغام دے کر اسے بھیجا گیا ہے اس کی خیر کا سوال کرتے ہیں اور اس ہوا اور اس میں موجود چیزوں اور جو پیغام دے کر اسے بھیجا گیا ہے، اس کے شر سے پناہ مانگتے ہیں۔

【4】

وہ حدیثیں جو حضرت عبدالرحمن بن ابزی (رض) نے ان سے نقل کی ہیں۔

حضرت عبدالرحمن بن ابزی (رض) سے بحوالہ ابی بن کعب (رض) مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہوا کو برا بھلا مت کہا کرو البتہ اللہ سے اس ہوا اور اس میں موجود چیزوں کی اور جو پیغام دے کر اسے بھیجا گیا ہے اس کی خیر کا سوال کیا کرو اور اس ہوا اور اس میں موجود چیزوں اور جو پیغام دے کر اسے بھیجا گیا ہے، اس کے شر سے پناہ مانگا کرو۔

【5】

وہ حدیثیں جو حضرت عبدالرحمن بن ابزی (رض) نے ان سے نقل کی ہیں۔

حضرت عبدالرحمن بن ابزی (رض) سے بحوالہ ابی بن کعب (رض) مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ نے ہمیں فجر کی نماز پڑھائی تو دوران تلاوت ایک آیت چھوڑ دی، حضرت ابی اس وقت آئے تھے جب نماز کا کچھ حصہ گذر چکا تھا، نماز سے فارغ ہو کر انہوں نے عرض کیا یارسول اللہ ! کیا یہ آیت منسوخ ہوگئی ہے، یا آپ بھول گئے تھے، ؟ نبی ﷺ نے فرمایا نہیں، بلکہ میں بھول گیا تھا۔

【6】

وہ حدیثیں جو حضرت عبدالرحمن بن ابزی (رض) نے ان سے نقل کی ہیں۔

حضرت عبدالرحمن بن ابزی (رض) سے بحوالہ ابی بن کعب (رض) مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ وتر میں سبح اسم ربک الاعلی اور قل یا ایہا الکافرون اور قل ہو اللہ احد کی تلاوت فرماتے تھے۔

【7】

وہ حدیثیں جو حضرت عبدالرحمن بن ابزی (رض) نے ان سے نقل کی ہیں۔

حضرت عبدالرحمن بن ابزی (رض) سے بحوالہ ابی بن کعب (رض) مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ وتر میں سبح اسم ربک الاعلی اور قل یا ایہا الکافرون اور قل ہو اللہ احد کی تلاوت فرماتے تھے اور سلام پھیر کر تین مرتبہ سبحان الملک القدوس کہتے تھے۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔

【8】

وہ حدیثیں جو حضرت عبدالرحمن بن ابزی (رض) نے ان سے نقل کی ہیں۔

حضرت عبدالرحمن بن ابزی (رض) سے بحوالہ ابی بن کعب (رض) مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ ہمیں صبح کے وقت پڑھنے کے لئے یہ دعاء سکھاتے تھے " ہم نے صبح کی فطرت اسلام پر، کلمہ اخلاص پر اپنے نبی کریم ﷺ کی سنت پر اور اپنے باپ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی ملت پر جو سب سے یکسو تھے اور مشرکین میں سے نہ تھے اور یہی دعاء شام کے وقت پڑھنے کی تلقین فرماتے تھے۔

【9】

وہ حدیثیں جو حضرت عبدالرحمن بن ابزی (رض) نے ان سے نقل کی ہیں۔

حضرت عبدالرحمن بن ابزی (رض) سے بحوالہ ابی بن کعب (رض) مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے دجال کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا اس کی ایک آنکھ سبز شیشے کی طرح محسوس ہوگی اور عذاب قبر سے اللہ کی پناہ مانگا کرو۔

【10】

وہ حدیثیں جو حضرت عبدالرحمن بن ابزی (رض) نے ان سے نقل کی ہیں۔

حضرت عبدالرحمن بن ابزی (رض) سے بحوالہ ابی بن کعب (رض) مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے دجال کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا اس کی ایک آنکھ سبز شیشے کی طرح محسوس ہوگی اور عذاب قبر سے اللہ کی پناہ مانگا کرو۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔