839. وہ حدیثیں جو عبداللہ بن حارث نے ان سے نقل کی ہیں
【1】
وہ حدیثیں جو عبداللہ بن حارث نے ان سے نقل کی ہیں
عبداللہ بن حارث کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں اور حضرت ابی بن کعب (رض) قلعہ حسان کے سائے میں کھڑے تھے کہ حضرت ابی (رض) مجھ سے فرمانے لگے کیا تم محسوس نہیں کرتے کہ لوگ طلب دنیا میں کس قدر مبتلا ہوچکے ہیں ؟ میں نے عرض کیا کیوں نہیں انہوں نے کہا کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ عنقریب دریائے فرات سونے کے ایک پہاڑ سے ہٹ جائے گا لوگ جب یہ بات سنیں گے تو اس کی طرف چل پڑیں گے اور جو لوگ اس کے پاس موجود ہوں گے وہ کہیں گے کہ اگر ہم نے یہاں لوگوں کو آنے کی کھلی چھوٹ دے دی تو یہ سارا سونا تو وہ لے جائیں گے چناچہ لوگ لڑیں گے حتیٰ کہ ہر سو میں سے ننانوے آدمی قتل ہوجائیں گے۔
【2】
وہ حدیثیں جو عبداللہ بن حارث نے ان سے نقل کی ہیں
گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔