853. حضرت ابوواقدلیثی (رض) کی حدیثیں
حضرت ابوواقدلیثی (رض) کی حدیثیں
عبیداللہ بن عبداللہ سے مروی ہے کہ حضرت عمر فاروق (رض) نے حضرت ابو واقد لیثی (رض) سے پوچھا کہ نبی کریم ﷺ نماز عید میں کہاں سے تلاوت فرماتے تھے ؟ انہوں نے فرمایا سورت ق اور سورت قمر سے۔
حضرت ابوواقدلیثی (رض) کی حدیثیں
حضرت ابو واقد لیثی (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ نبی کریم ﷺ کے ساتھ مکہ مکرمہ سے حنین کے لئے نکلے کفار کی ایک بیری تھی جہاں وہ جا کر رکتے تھے اور اس سے اپنا اسلحہ لٹکایا کرتے تھے، اسے " ذات انواط " کہا جاتا تھا راستے میں ہم لوگ ایک سرسبز و شاداب بیری کے عظیم باغ سے گذرے تو ہم نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! ﷺ ہمارے لئے بھی اسی طرح کوئی " ذات انواط " مقرر کر دیجئے نبی کریم ﷺ نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے تم نے وہی بات کہی جو حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کی قوم نے کہی تھی کہ جیسے ان کے معبود ہیں، اسی طرح ہمارا بھی کوئی معبود مقرر کر دیجئے اور حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا تم ایک جاہل قوم ہو، یاد رکھو ! تم لوگ پہلے لوگوں کے نقش قدم پر چلو گے اور ان کی ایک ایک عادت اختیار کر کے رہو گے۔
حضرت ابوواقدلیثی (رض) کی حدیثیں
حضرت ابو واقد (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا یا رسول اللہ ! ﷺ ہم جس علاقے میں رہتے ہیں، وہاں ہمیں اضطراری حالت پیش آتی رہتی ہے تو ہمارے لئے مردار میں سے کتنا حلال ہے ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا اگر تمہیں صبح اور شام کسی بھی وقت کوئی بھی سبزی توڑنے کو نہ ملے تو تمہیں اس کی اجازت ہے۔
حضرت ابوواقدلیثی (رض) کی حدیثیں
نافع بن سرجس (رح) کہتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت واقد (رض) کے مرض الوفات میں ان کی بیمار پرسی کے لئے حاضر ہوئے تو میں نے انہیں یہ فرماتے ہوئے سنا کہ نبی کریم ﷺ لوگوں کو نماز پڑھاتے وقت سب سے ہلکی نماز پڑھاتے تھے اور خود نماز پڑھتے وقت سب سے لمبی نماز پڑھتے تھے۔ ﷺ
حضرت ابوواقدلیثی (رض) کی حدیثیں
حضرت ابو واقدلیثی (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ نبی کریم ﷺ کے ساتھ مکہ مکرمہ سے حنین کے لئے نکلے کفار کی ایک بیری تھی جہاں وہ جا کر رکتے تھے اور اس سے اپنا اسلحہ لٹکایا کرتے تھے، اسے " ذات انواط " کہا جاتا تھا راستے میں ہم لوگ ایک سرسبز و شاداب بیری کے عظیم باغ سے گذرے تو ہم نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! ﷺ ہمارے لئے بھی اسی طرح کوئی " ذات انواط " مقرر کر دیجئے نبی کریم ﷺ نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے تم نے وہی بات کہی جو حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کی قوم نے کہی تھی کہ جیسے ان کے معبود ہیں، اسی طرح ہمارا بھی کوئی معبود مقرر کر دیجئے اور حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا تم ایک جاہل قوم ہو، یاد رکھو ! تم لوگ پہلے لوگوں کے نقش قدم پر چلو گے اور ان کی ایک ایک عادت اختیار کر کے رہو گے۔
حضرت ابوواقدلیثی (رض) کی حدیثیں
حضرت ابو واقد (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا یا رسول اللہ ! ﷺ ہم جس علاقے میں رہتے ہیں، وہاں ہمیں اضطراری حالت پیش آتی رہتی ہے تو ہمارے لئے مردار میں سے کتنا حلال ہے ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا اگر تمہیں صبح اور شام کسی بھی وقت کوئی بھی سبزی توڑنے کو نہ ملے تو تمہیں اس کی اجازت ہے۔ حدیث نمبر (٢٢٢٤٢) اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔
حضرت ابوواقدلیثی (رض) کی حدیثیں
حضرت ابو واقد لیثی (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ جب مدینہ منورہ تشریف لائے تو وہاں کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو بکری کی سرین اور اونٹوں کے کوہان کاٹ لیا کرتے تھے، نبی کریم ﷺ نے فرمایا جانور کے جسم کا جو حصہ بھی زندہ جانور سے کاٹا جائے وہ مردار ہوتا ہے۔
حضرت ابوواقدلیثی (رض) کی حدیثیں
حضرت ابو واقد لیثی (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ جب مدینہ منورہ تشریف لائے تو وہاں کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو بکری کی سرین اور اونٹوں کے کوہان کاٹ لیا کرتے تھے، نبی کریم ﷺ نے فرمایا جانور کے جسم کا جو حصہ بھی زندہ جانور سے کاٹاجائے وہ مردار ہوتا ہے۔
حضرت ابوواقدلیثی (رض) کی حدیثیں
حضرت ابو واقد لیثی (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے حجۃ الوداع کے موقع پر ازواج مطہرات سے فرمایا یہ حج تم میرے ساتھ کر رہی ہو، اس کے بعد تمہیں گھروں میں بیٹھنا ہوگا۔
حضرت ابوواقدلیثی (رض) کی حدیثیں
حضرت ابو واقد لیثی (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ پر جب وحی نازل ہوتی تو ہم ان کی خدمت میں حاضر ہوئے اور نبی کریم ﷺ ہم سے وہ آیت بیان فرما دیتے، چانچہ ایک دن ہم نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ہم نے مال اس لئے اتارا ہے کہ نماز قائم کی جائے اور زکوٰۃ ادا کی جائے اور اگر ابن آدم کے پاس سونے چاندی کی دو وادیاں بھی ہوں تو وہ ایک اور کی تمنا کرے گا اور ابن آدم کا پیٹ مٹی کے علاوہ کوئی چیز نہیں بھر سکتی، البتہ جو توبہ کرلیتا ہے اللہ اس پر متوجہ ہوجاتا ہے۔
حضرت ابوواقدلیثی (رض) کی حدیثیں
حضرت ابو واقد لیثی (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی کریم ﷺ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ تین آدمیوں کا وہاں سے گذر ہوا، ان میں سے ایک آدمی آیا، اسے لوگوں کے حلقے میں تھوڑی سی جگہ نظر آئی، وہ وہیں بیٹھ گیا دوسرا سب سے پیچھے بیٹھ گیا اور تیسرا آدمی واپس چلا گیا نبی کریم ﷺ نے فرمایا کیا میں تمہیں ان لوگوں کے متعلق نہ بتاؤں ؟ صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا کیوں نہیں یا رسول اللہ ! ﷺ نبی کریم ﷺ نے فرمایا وہ شخص جو یہاں آکر بیٹھ گیا، اس نے ٹھکانہ پکڑا اور اللہ نے اسے ٹھکانہ دے دیا اور جو تمہارے آخر میں بیٹھا، اس نے حیاء کھائی سو اللہ نے بھی اس سے حیاء کھائی اور جو شخص چلا گیا تو اس نے اعراض کیا سو اللہ نے بھی اس سے اعراض کیا۔
حضرت ابوواقدلیثی (رض) کی حدیثیں
نافع بن سرجس (رح) کہتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت واقد (رض) کے مرض الوفات میں ان کی بیمار پرسی کے لئے حاضر ہوئے تو میں نے انہیں یہ فرماتے ہوئے سنا کہ نبی کریم ﷺ لوگوں کو نماز پڑھاتے وقت سب سے ہلکی نماز پڑھاتے تھے اور خود نماز پڑھتے وقت سب سے لمبی نماز پڑھتے تھے۔ ﷺ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔
حضرت ابوواقدلیثی (رض) کی حدیثیں
حضرت ابو واقد (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ حجۃ الوداع کے موقع پر ازواج مطہرات سے فرمایا یہ حج تم میرے ساتھ کر رہی ہو، اس کے بعد تمہیں گھروں میں بیٹھنا ہوگا۔
حضرت ابوواقدلیثی (رض) کی حدیثیں
عبید اللہ بن عبداللہ سے مروی ہے کہ حضرت عمر فاروق (رض) نے حضرت ابو واقد لیثی (رض) سے پوچھا کہ نبی کریم ﷺ نماز عید میں کہاں سے تلاوت فرماتے تھے ؟ انہوں نے فرمایا سورت ق اور سورت قمر سے۔
حضرت ابوواقدلیثی (رض) کی حدیثیں
نافع بن سرجس (رح) کہتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت واقد (رض) کے مرض الوفات میں ان کی بیمار پرسی کے لئے حاضر ہوئے تو میں نے انہیں یہ فرماتے ہوئے سنا کہ نبی کریم ﷺ لوگوں کو نماز پڑھاتے وقت سب سے ہلکی نماز پڑھاتے تھے اور خود نماز پڑھتے وقت سب سے لمبی نماز پڑھتے تھے۔ ﷺ