865. حضرت عبداللہ بن حنظلہ (رض) کی حدیثیں
حضرت عبداللہ بن حنظلہ (رض) کی حدیثیں
حضرت عبداللہ بن حنظلہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا سود کا وہ ایک درہم جو انسان جانتے بوجھتے کھاتا ہے ٣٦ مرتبہ بدکاری سے زیادہ سخت گناہ ہے۔
حضرت عبداللہ بن حنظلہ (رض) کی حدیثیں
کعب احبار کہتے ہیں کہ میرے نزدیک ٣٣ مرتبہ بدکاری کرنا اس بات سے زیادہ پسندیدہ ہے کہ میں جانتے بوجھتے سود کا ایک درہم کھاؤں۔
حضرت عبداللہ بن حنظلہ (رض) کی حدیثیں
حضرت عبداللہ بن حنظلہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم ﷺ کو سلام کیا، اس وقت نبی کریم ﷺ نے پیشاب کیا تھا لہٰذا اسے جواب نہیں دیا یہاں تک کہ پہلے دیوار پر ہاتھ مار کر تمیم کیا (پھر اسے جواب دیا)
حضرت عبداللہ بن حنظلہ (رض) کی حدیثیں
محمد بن یحییٰ کہتے ہیں کہ انہوں نے عبیداللہ بن عبداللہ سے پوچھا کہ یہ بتائیے حضرت عبداللہ بن عمر (رض) جو ہر نماز کے لئے وضو قرار دیتے ہیں خواہ وہ آدمی باوضو ہو یا بےوضو تو وہ کس سے نقل کرتے ہیں ؟ عبداللہ نے بتایا کہ ان سے حضرت اسماء بنت زید نے حضرت عبداللہ بن حنظلہ (رض) کے حوالے سے یہ حدیث بیان کی تھی کہ نبی کریم ﷺ ہر نماز کے لئے وضو کا حکم دیتے تھے خواہ وہ آدمی با وضو ہو یا بےوضو، جب یہ بات نبی کریم ﷺ کو مشکل معلوم ہوئی تو ہر نماز کے وقت صرف مسواک کا حکم دیا اور وضو کا حکم ختم کردیا الاّ یہ کہ انسان بےوضو ہو چونکہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) اپنے اندر ہر نماز کے وقت وضو کرنے کی طاقت پاتے تھے اس لئے وہ اپنے انتقال تک اس پر عمل کرتے رہے تھے۔