876. ایک انصاری خاتون کی روایت
【1】
ایک انصاری خاتون کی روایت
ایک انصاری عورت " جو نبی کریم ﷺ سے بیعت کرنے والیوں میں شامل تھیں " کہتی ہیں کہ ایک مرتبہ بنوسلمہ میں نبی کریم ﷺ اپنے صحابہ کرام (رض) کے ہمراہ تشریف لائے ہم نے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں کھانا پیش کیا نبی کریم ﷺ اور آپ کے ہمراہی صحابہ کرام (رض) نے اسے تناول فرمایا پھر ہم نے وضو کا پانی پیش کیا اور نبی کریم ﷺ نے وضو فرمایا اور صحابہ کرام (رض) کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا کیا میں تمہیں ان چیزوں کے متعلق نہ بتاؤں جو گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہیں ؟ صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا کیوں نہیں، نبی کریم ﷺ نے فرمایا طبعی ناپسندیدگی کے باوجود مکمل احتیاط کے ساتھ وضو کرنا، مسجدوں کی طرف کثرت سے جانا اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا۔