877. سلیمان بن عمروبن احوص کی اپنی والدہ سے روایت

【1】

سلیمان بن عمروبن احوص کی اپنی والدہ سے روایت

حضرت ام سلیمان (رض) سے مروی ہے کہ میں نے دس ذی الحجہ کے دن نبی کریم ﷺ کو بطن وادی سے جمرہ عقبہ کو کنکریاں مارتے ہوئے دیکھا لوگ بھی اس وقت رمی کر رہے تھے اس وقت آپ ﷺ نے فرمایا اے لوگو ! ایک دوسرے کو قتل نہ کرنا، ایک دوسرے کو تکلیف نہ پہنچانا اور جب جمرات کی رمی کرو تو اس کے لئے ٹھیکری کی کنکریاں استعمال کرو۔