880. ازواج مطہرات (رض) کی حدیث

【1】

ازواج مطہرات (رض) کی حدیث

ابو رافع (رض) کہتے ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کی ازواج مطہرات کا سنار تھا انہوں نے مجھ سے بیان کیا ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ سونا سونے کے بدلے اور چاندی چاندی کے بدلے برابر وزن کے ساتھ بیچی جائے جو شخص اس میں اضافہ کرے یا اضافے کی درخواست کرے تو اس نے سودی معاملہ کیا۔