883. قبیلہ خثعم کے ایک آدمی کی روایت
【1】
قبیلہ خثعم کے ایک آدمی کی روایت
قبیلہ خثعم کے ایک صحابی (رض) سے مروی ہے کہ ہم لوگ غزوہ تبوک میں نبی کریم ﷺ کے ہمراہ تھے ایک رات نبی کریم ﷺ کہیں ٹھہرے تو صحابہ کرام (رض) بھی نبی کریم ﷺ کے پاس جمع ہوگئے نبی کریم ﷺ نے فرمایا آج رات اللہ تعالیٰ نے مجھے دو خزانے عطاء فرمائے ہیں ایران اور روم کے خزانے اور قبیلہ حمیر کے بادشاہوں سے اس میں اضافہ فرمایا ہے اور اللہ کے علاوہ کوئی حقیقی بادشاہ نہیں وہ آکر اللہ کے مال میں سے لیں گے اور اللہ کے راستہ میں جہاد کریں گے یہ جملہ نبی کریم ﷺ نے تین مرتبہ دہرایا۔