884. حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی ایک حدیث
【1】
حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی ایک حدیث
عطاء بن سائب (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت عبداللہ بن مغفل مزنی (رض) کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ حضرت عمر (رض) کی اولاد میں سے دو نوجوان آئے اور نماز عصر کی بعد دو سنتیں پڑھیں، حضرت عبداللہ بن مغفل (رض) نے ایک آدمی کو بھیج کر انہیں بلوایا اور فرمایا کہ یہ کون سی نماز ہے جو تم نے پڑھی ہے جبکہ تمہارے والد تو اس سے منع کرتے تھے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہمیں حضرت عائشہ صدیقہ (رض) نے بتایا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے یہ دو رکعتیں پڑھی ہیں اس پر وہ خاموش ہوگئے اور انہیں کوئی جواب نہیں دیا۔