891. حضرت نعیم بن ھمارغطفانی (رض) کی حدیثیں

【1】

حضرت نعیم بن ھمارغطفانی (رض) کی حدیثیں

حضرت نعیم (رض) سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے ابن آدم ! تو دن کے پہلے حصے میں چار رکعتیں پڑھنے سے اپنے آپ کو عاجز ظاہر نہ کر میں دن کے آخری حصے تک تیری کفایت کروں گا۔

【2】

حضرت نعیم بن ھمارغطفانی (رض) کی حدیثیں

حضرت نعیم (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے ابن آدم ! تو دن کے پہلے حصے میں میری رضا کے لئے چار رکعتیں پڑھ لیا کر میں دن کے آخری حصے تک تیری کفایت کروں گا۔

【3】

【4】

【5】

【6】

حضرت نعیم بن ھمارغطفانی (رض) کی حدیثیں

حضرت نعیم (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے ابن آدم ! تو دن کے پہلے حصے میں چار رکعتیں پڑھنے سے اپنے آپ کو عاجز ظاہر نہ کر میں دن کے آخری حصے تک تیری کفایت کروں گا۔

【7】

حضرت نعیم بن ھمارغطفانی (رض) کی حدیثیں

حضرت نعیم (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے ابن آدم ! تو دن کے پہلے حصے میں میری رضا کے لئے چار رکعتیں پڑھ لیا کر میں دن کے آخری حصے تک تیری کفایت کروں گا۔

【8】

حضرت نعیم بن ھمارغطفانی (رض) کی حدیثیں

حضرت نعیم بن ھمار (رض) سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا کہ کون سا شہید سب سے افضل ہے ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو اگر میدان جنگ میں دشمن کے سامنے پہنچ جائیں تو اس وقت تک اپنا رخ نہیں پھیرتے جب تک شہید نہیں ہوجاتے یہ لوگ جنت کے بالاخانوں میں قیام پذیر ہوں گے اور ان کا رب انہیں دیکھ کر مسکراتا ہے اور جب تمہارا رب دنیا میں کسی بندے کو دیکھ کر مسکرانے لگے تو سمجھ لو کہ اس کا کوئی حساب کتاب نہیں ہوگا۔