900. حضرت خالد بن عرفطہ (رض) کی حدیثیں
حضرت خالد بن عرفطہ (رض) کی حدیثیں
حضرت خالد بن عرفطہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے مجھ سے فرمایا اے خالد ! میرے بعد حادثات، فتنے اور اختلافات رونما ہوں گے اگر تمہارے اندر اتنی طاقت ہو کہ تم اللہ کے وہ بندے بن جاؤ جو مقتول ہو قاتل نہ ہو تو ایسا ہی کرنا۔
حضرت خالد بن عرفطہ (رض) کی حدیثیں
عبداللہ بن یسار (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت سلیمان بن صرد (رض) اور حضرت خالد بن عرفطہ (رض) کے پاس بیٹھا ہوا تھا وہ دونوں پیٹ کے مرض میں مبتلا ہو کر مرنے والے ایک آدمی کے جنازے میں شرکت کا ارادہ رکھتے تھے اسی دوران ایک نے دوسرے سے کہا کہ کیا نبی کریم ﷺ نے یہ نہیں فرمایا کہ جو شخص پیٹ کی بیماری میں مبتلا ہو کر مرے اسے قبر میں عذاب نہیں ہوگا ؟ دوسرے نے کہا کیوں نہیں۔
حضرت خالد بن عرفطہ (رض) کی حدیثیں
حضرت خالد بن عرفطہ (رض) نے مختار ثقفی کے متعلق فرمایا یہ کذاب آدمی ہے اور میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص جان بوجھ کر میری طرف کسی بات کی جھوٹی نسبت کرتا ہے تو اسے چاہئے کہ جہنم کی آگ میں اپنا ٹھکانہ بنالے۔