915. حضرت عبادہ بن صامت (رض) کے حالات

【1】

حضرت عبادہ بن صامت (رض) کے حالات

ایک مرتبہ سفیان بن عیینہ (رح) نے نقباء کے نام شمار کروائے تو ان میں حضرت عبادہ بن صامت (رض) کا نام بھی لیا اور کہا کہ حضرت عبادہ (رض) بیعت عقبہ عزوہ بدر، احد اور بیعت رضوان میں شریک ہوئے اور وہ نقباء میں سے تھے۔