930. ایک صحابیہ (رض) روایت
【1】
ایک صحابیہ (رض) روایت
ایک خاتون صحابیہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ میرے یہاں تشریف لائے تو میں بائیں ہاتھ سے کھانا کھا رہی تھی میں ایک تنگدست عورت تھی، نبی کریم ﷺ نے میرے ہاتھ پر مارا جس سے لقمہ گرگیا اور فرمایا جب اللہ نے تمہارا داہنا ہاتھ بنایا ہے تو بائیں ہاتھ سے مت کھاؤ چناچہ میں نے دائیں ہاتھ سے کھانا شروع کردیا اور اس کے بعد کبھی بھی بائیں ہاتھ سے نہیں کھایا۔