933. یحییٰ بن حصین رحمتہ اللہ علیہ کی اپنی دادی سے روایتیں

【1】

یحییٰ بن حصین رحمتہ اللہ علیہ کی اپنی دادی سے روایتیں

یحییٰ بن حصین (رح) کی اپنی دادی سے نقل کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اگر تم پر کسی غلام کو بھی امیر مقرر کردیا جائے جو تمہیں کتاب اللہ کے مطابق لے کر چلتا رہے تو تم اس کی بات بھی سنو اور اس کی اطاعت کرو۔

【2】

یحییٰ بن حصین رحمتہ اللہ علیہ کی اپنی دادی سے روایتیں

یحییٰ بن حصین (رح) اپنی دادی سے نقل کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو تین مرتبہ یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ حلق کرانے والوں پر اللہ کی رحمتیں نازل ہوں تیسری مرتبہ لوگوں نے قصر کرنے والوں کو بھی دعاء میں شامل کرنے کی درخواست کی تو نبی کریم ﷺ نے انہیں شامل فرما لیا۔

【3】

یحییٰ بن حصین رحمتہ اللہ علیہ کی اپنی دادی سے روایتیں

ابن بجاد اپنی دادی سے نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا سائل کو کچھ دے کر ہی واپس بھیجا کرو خواہ وہ بکری کا جلا ہوا کھر ہی ہو۔