934. یحییٰ بن حصین رحمتہ اللہ علیہ کی اپنی والدہ سے روایت

【1】

یحییٰ بن حصین رحمتہ اللہ علیہ کی اپنی والدہ سے روایت

یحییٰ بن حصین (رح) اپنی دادی سے نقل کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اگر تم پر کسی غلام کو بھی امیر مقرر کردیا جائے جو تمہیں کتاب اللہ کے مطابق لے کر چلتا رہے تو تم اس کی بات بھی سنو اور اس کی اطاعت کرو۔