944. ایک صحابی (رض) کی ورایت
ایک صحابی (رض) کی ورایت
ایک صحابی (رض) سے مروی ہے کہ انہوں نے ایام تشریق کے درمیانی دن نبی کریم ﷺ کو خطبہ میں یہ فرماتے ہوئے سنا ہے لوگو ! تمہارا رب ایک ہے اور تمہارا باپ بھی ایک ہے یاد رکھو ! کسی عربی کو کسی عجمی پر کسی عجمی کو کسی عربی پر کسی سرخ کو سیاہ پر اور کسی سیاہ کو کسی سرخ پر " سوائے تقویٰ کے اور کسی وجہ سے فضیلت حاصل نہیں ہے کیا میں نے پیغام الہٰی پہنچا دیا ؟ لوگوں نے کہا پہنچا دیا پھر فرمایا آج کون سا دن ہے ؟ لوگوں نے کہا حرمت والا دن فرمایا مہینہ کون سا ہے ؟ لوگوں نے کہا حرمت والا مہینہ، فرمایا شہر کون سا ہے ؟ لوگوں نے کہا حرمت والا شہر، نبی کریم ﷺ نے فرمایا پھر اللہ نے تمہارے درمیان تمہارے خون اور مال کو اسی طرح حرمت والا بنادیا ہے جیسے اس مہینے اور اس شہر میں آج کے دن کی حرمت ہے کیا میں نے پیغام الہٰی پہنچا دیا ؟ لوگوں نے کہا پہنچا دیا نبی کریم ﷺ نے فرمایا حاضرین کو چاہئے غائبین تک یہ پیغام پہنچا دیں۔