95. حضرت ابوجعد ضمری کی حدیث۔

【1】

حضرت ابوجعد ضمری کی حدیث۔

حضرت ابولجعد ضمری جنہیں شرف صحابیت حاصل ہے سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص سستی کی وجہ سے بلاعذرتین جمعے چھوڑ دے اللہ اس کے دل پر مہرلگا دیتا ہے۔