954. بنوسلیم کے ایک صحابی (رض) کی حدیث
【1】
بنوسلیم کے ایک صحابی (رض) کی حدیث
بنوسلیم کے ایک صحابی (رض) سے مروی ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کے پاس ایک مرتبہ چاندی لے کر آئے اور کہا کہ یہ ہماری کان سے نکلی ہے نبی کریم ﷺ نے فرمایا عنقریب بہت سی کانیں ظاہر ہوں گی جہاں بدترین لوگ موجود ہوں گے۔