976. حضرت قیس بن عمرو (رض) کی حدیثیں
【1】
حضرت قیس بن عمرو (رض) کی حدیثیں
حضرت قیس بن عمرو (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے آدمی کو نماز فجر کی بعد دو رکعتیں پڑھتے ہوئے دیکھا تو فرمایا کیا فجر کی نماز دو مرتبہ ہوتی ہے ؟ اس شخص نے عرض کیا کہ میں فجر سے پہلے کی دو سنتیں نہیں پڑھ سکا تھا وہ میں نے اب پڑھی ہیں اس پر نبی کریم ﷺ خاموش ہوگئے۔
【2】