985. حضرت ارقم بن ابی ارقم مخزومی (رض) کی بقیہ حدیثیں
【1】
حضرت ارقم بن ابی ارقم مخزومی (رض) کی بقیہ حدیثیں
حضرت ارقم (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور نبی کریم ﷺ کو سلام کیا نبی کریم ﷺ نے پوچھا کہاں کا ارادہ ہے ؟ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ﷺ ادھر کا ارادہ ہے اور بیت المقدس کی طرف اشارہ کیا نبی کریم ﷺ نے فرمایا کس مقصد کے لئے جا رہے ہو تجارت کے لئے ؟ میں نے عرض کیا نہیں بلکہ وہاں نماز پڑھنے کے ارادے سے نبی کریم ﷺ نے مکہ مکرمہ کی طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ یہاں ایک نماز پڑھنا وہاں ایک ہزار نماز پڑھنے سے بہتر ہے اور بیت المقدس کی طرف اشارہ کیا۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔