988. حضرت جنادہ بن ابی امیہ ازدی (رض) کی حدیث
【1】
حضرت جنادہ بن ابی امیہ ازدی (رض) کی حدیث
حضرت جنادہ ازدی (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ قبیلہ ازد کے سات آدمیوں کے ساتھ " جن میں آٹھواں میں تھا " جمعہ کے دن نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا نبی کریم ﷺ اس وقت ناشتہ کر رہے تھے نبی کریم ﷺ نے ہم سے فرمایا کہ آؤ ناشتہ کرو، ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ﷺ ہم روزے سے ہیں نبی کریم ﷺ نے پوچھا کیا تم نے کل روزہ رکھا تھا ؟ ہم نے عرض کیا نہیں نبی کریم ﷺ نے پوچھا کیا آئندہ کل روزہ رکھو گے ؟ ہم نے عرض کیا نہیں نبی کریم ﷺ نے فرمایا پھر تم اپنا روزہ ختم کردو چناچہ ہم لوگ نبی کریم ﷺ کے ساتھ کھانے میں شریک ہوگئے پھر جب نبی کریم ﷺ باہر تشریف لائے اور منبر پر رونق افروز ہوئے تو لوگوں کو یہ دکھانے کے لئے کہ وہ جمعہ کے دن روزہ نہیں رکھتے پانی کا برتن منگوایا اور برسر منبر لوگوں کے سامنے اسے نوش فرما لیا۔