991. حضرت سعید بن سعد بن عبادہ (رض) کی بقیہ حدیثیں

【1】

حضرت سعید بن سعد بن عبادہ (رض) کی بقیہ حدیثیں

حضرت سعید بن سعد (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت سعد بن عبادہ (رض) نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا یا رسول اللہ ! ﷺ اگر میں اپنی بیوی کے پیٹ پر کسی اجنبی کو سوار دیکھوں تو کیا اس پر اپنی تلوار سے حملہ کرسکتا ہوں ؟ نبی کریم ﷺ نے پہلے تو فرمایا کہ تلوار سے زیادہ واضح بینہ اور کیا ہوسکتا ہے لیکن پھر اپنی بات سے رجوع کرتے ہوئے فرمایا کہ کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا اور گواہوں کا ہونا ضروری ہے سعد (رض) نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ﷺ تلوار سے زیادہ واضح بینہ اور کیا ہوسکتا ہے ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کتاب اللہ اور گواہ اے گروہ انصار ! تمہارے سردار پر غیرت کا اتنا غلبہ ہے کہ وہ کتاب اللہ کے خلاف کرتے ہیں۔ ایک آدمی نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ﷺ سعد بہت غیور آدمی ہیں حتیٰ کہ اگر انہوں نے کسی عورت کو طلاق دی ہو تو ان کی غیرت کی وجہ سے ہم میں سے کوئی شخص اس عورت سے نکاح نہیں کرتا نبی کریم ﷺ نے فرمایا سعد تو غیور ہیں لیکن میں ان سے زیادہ غیور ہوں اور اللہ مجھ سے زیادہ غیور ہے ایک آدمی نے پوچھا کہ اللہ کس چیز پر غیرت کھاتا ہے ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا اس آدمی پر جو اللہ کے راستے میں جہاد کر رہا ہو اور پیٹھ پھیر کر اپنے اہل خانہ کے پاس واپس آجائے۔