998. حضرت ابوامامہ حارثی (رض) کی حدیثیں۔
【1】
حضرت ابوامامہ حارثی (رض) کی حدیثیں۔
حضرت ابو امامہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص اپنی قسم کے ذریعے کسی مسلمان کا حق مار لیتا ہے اللہ اس کے لئے جہنم کو واجب کردیتا ہے اور جنت کو اس پر حرام قرار دے دیتا ہے کسی نے پوچھا یا رسول اللہ ﷺ اگرچہ تھوڑی سی چیز ہو ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا اگرچہ پیلو کے درخت کی ایک مسواک ہی ہو۔