13. اس بیان میں کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انگوٹھی کو دائیں ہاتھ میں پہنا کرتے تھے

【1】

اس بیان میں کہ حضور اقدس ﷺ انگوٹھی کو دائیں ہاتھ میں پہنا کرتے تھے

حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ انگوٹھی دائیں ہاتھ میں پہنا کرتے تھے۔

【2】

اس بیان میں کہ حضور اقدس ﷺ انگوٹھی کو دائیں ہاتھ میں پہنا کرتے تھے

حماد بن سلمہ کہتے ہیں کہ میں نے عبدالرحمن بن ابی رافع کو داہنے ہاتھ میں انگوٹھی پہنے دیکھا میں نے اس سے وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ میں نے عبداللہ بن جعفر کو داہنے ہاتھ میں انگوٹھی پہنے دیکھا اور وہ یہ کہتے تھے کہ حضور اقدس ﷺ داہنے ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے۔

【3】

اس بیان میں کہ حضور اقدس ﷺ انگوٹھی کو دائیں ہاتھ میں پہنا کرتے تھے

عبداللہ بن جعفر (رض) سے دوسرے طریقہ سے بھی نقل کیا گیا ہے حضور اقدس ﷺ داہنے ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے۔

【4】

اس بیان میں کہ حضور اقدس ﷺ انگوٹھی کو دائیں ہاتھ میں پہنا کرتے تھے

جابربن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ بھی داہنے ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔

【5】

اس بیان میں کہ حضور اقدس ﷺ انگوٹھی کو دائیں ہاتھ میں پہنا کرتے تھے

صلت بن عبداللہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس (رض) داہنے ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے اور مجھے جہاں تک خیال ہے کہ یہ کہا کرتے تھے کہ حضور اقدس ﷺ بھی داہنے ہاتھ میں پہنتے تھے۔

【6】

اس بیان میں کہ حضور اقدس ﷺ انگوٹھی کو دائیں ہاتھ میں پہنا کرتے تھے

ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ نے ایک چاندی کی انگوٹھی بنوائی۔ اس کا نگینہ ہتھیلی کی جانب رہتا تھا اس میں محمد رسول اللہ کندہ کرایا تھا۔ اور لوگوں کو منع فرمادیا تھا کہ کوئی شخص اپنی انگوٹھی پر یہ کندہ نہ کرائے۔ یہ وہی انگوٹھی تھی جو معقیب سے حضرت عثمان کے زمانہ میں بیر اریس میں گرگئی تھی۔

【7】

اس بیان میں کہ حضور اقدس ﷺ انگوٹھی کو دائیں ہاتھ میں پہنا کرتے تھے

امام محمد باقر فرماتے ہیں کہ حضرت امام حسن و امام حسین (رض) اپنے بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔

【8】

اس بیان میں کہ حضور اقدس ﷺ انگوٹھی کو دائیں ہاتھ میں پہنا کرتے تھے

حضرت انس (رض) سے روایت کی جاتی ہے حضور اقدس ﷺ داہنے ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے۔ اور حضرت انس ہی سے یہ بھی بعض لوگوں نے نقل کیا ہے کہ حضور اقدس ﷺ بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے۔

【9】

اس بیان میں کہ حضور اقدس ﷺ انگوٹھی کو دائیں ہاتھ میں پہنا کرتے تھے

حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں، کہ حضور اقدس ﷺ نے سونے کی انگوٹھی بنوائی۔ جس کو اپنے داہنے ہاتھ میں پہنا کرتے تھے صحابہ نے بھی اتباعا سونے کی انگوٹھیاں بنوائیں حضور اقدس ﷺ نے اس کے بعد وہ انگوٹھی پھینک دی اور فرمایا کہ اس کو کبھی نہیں پہنوں گا اور صحابہ نے بھی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں۔