14. حضورِ اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تلوار کا بیان

【1】

حضورِ اقدس ﷺ کی تلوار کا بیان

حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ کی تلوار کا دستہ چاندی کا تھا۔

【2】

حضورِ اقدس ﷺ کی تلوار کا بیان

سعید بن ابی الحسن نے بھی یہی نقل کیا ہے کہ حضور ﷺ کی تلوار کا دستہ چاندی کا تھا۔

【3】

حضورِ اقدس ﷺ کی تلوار کا بیان

ہود کے نانا مزیدہ کہتے ہیں حضور اقدس ﷺ فتح مکہ کے دن جب شہر میں داخل ہوئے تو حضور ﷺ کی تلوار پر سونا اور چاندی تھا طالب جو اس حدیث کے ایک راوی ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے استاد سے پوچھا کہ چاندی کس جگہ تھی انہوں نے فرمایا کہ تلوار کا دستہ چاندی کا تھا۔

【4】

حضورِ اقدس ﷺ کی تلوار کا بیان

ابن سیرین کہتے تھے کہ میں نے اپنی تلوار سمرہ کے موافق بنوائی اور وہ کہتے تھے کہ ان کی تلوار حضور اقدس ﷺ کی تلوار کے موافق بنوائی گئی ہے وہ قبیلہ بنو حنیفہ کی تلوار کے طریق پر تھی۔