16. حضورِ اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خود کا ذکر

【1】

حضورِ اقدس ﷺ کے خود کا ذکر

حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ فتح مکہ کے دن جب شہر میں داخل ہوئے تو آپ ﷺ کے سر مبارک پر خود تھی (حضور ﷺ جب خود اتار چکے اور اطمینان ہوگیا تو) کسی نے آکر عرض کیا کہ یا رسول اللہ ﷺ یہ ابن خطل کعبہ کا پردہ پکڑے ہوئے ہے۔ حضور اقدس ﷺ نے فرمایا کہ اس کو قتل کردو۔

【2】

حضورِ اقدس ﷺ کے خود کا ذکر

حضرت انس (رض) ہی سے مروی ہے کہ جب حضور اقدس ﷺ فتح مکہ کے وقت شہر میں داخل ہوئے تو حضور اقدس ﷺ کے سر مبارک پر خود تھی۔ جب حضور اقدس ﷺ نے اس کو اتار دیا تو ایک آدمی آیا اس نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ ابن خطل کعبہ کے پردے سے لپٹا ہوا ہے۔ حضور اقدس ﷺ نے فرمایا کہ وہ امن والوں میں نہیں اس کو قتل کر ڈالو۔ زہری کہتے ہیں مجھے یہ بات معلوم ہوئی کہ حضور ﷺ اس روز محرم نہیں تھے۔