21. حضورِ اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نشست کا ذکر

【1】

حضورِ اقدس ﷺ کی نشست کا ذکر

قیلہ (رض) فرماتی ہیں کہ میں نے حضور اکرم ﷺ کو مسجد (میں کچھ ایسی عاجزانہ صورت) میں گوٹ مارے بیٹھے دیکھا کہ میں رعب کی وجہ سے کانپنے لگی۔

【2】

حضورِ اقدس ﷺ کی نشست کا ذکر

عبد کے چچا عبداللہ بن زید کہتے ہیں کہ میں نے حضور اقدس ﷺ کو مسجد میں چت لیٹے ہوئے دیکھا۔ اس وقت حضور اقدس ﷺ اپنے ایک پاؤں کو دوسرے پاؤں پر رکھے ہوئے تھے۔

【3】

حضورِ اقدس ﷺ کی نشست کا ذکر

حضرت ابوسعید خدری (رض) فرماتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ جب مسجد میں تشریف رکھتے تھے تو گوٹ مار کر تشریف رکھتے تھے۔