24. حضورِ اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کھانا تناول فرمانے کا طریقہ

【1】

حضورِ اقدس ﷺ کے کھانا تناول فرمانے کا طریقہ

کعب بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ اپنی انگلیاں تین مرتبہ چاٹ لیا کرتے تھے۔

【2】

حضورِ اقدس ﷺ کے کھانا تناول فرمانے کا طریقہ

حضرت انس (رض) فرماتے ہیں، کہ حضور اقدس ﷺ جب کھانا تناول فرماتے تو اپنی انگلیاں چاٹ لیا کرتے تھے۔

【3】

حضورِ اقدس ﷺ کے کھانا تناول فرمانے کا طریقہ

ابو جحیفہ (رض) کہتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ میں ٹیک لگا کر کھانا نہیں کھاتا۔

【4】

حضورِ اقدس ﷺ کے کھانا تناول فرمانے کا طریقہ

کعب بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ کی عادت شریفہ تین انگلیوں سے کھانا تناول فرمانے کی تھی اور ان کو چاٹ بھی لیتے تھے۔

【5】

حضورِ اقدس ﷺ کے کھانا تناول فرمانے کا طریقہ

انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ کے پاس کھجوریں لائی گئیں تو حضور اقدس ﷺ ان کو نوش فرما رہے تھے اور اس وقت بھوک کی وجہ سے اپنے سہارے سے تشریف فرما نہیں تھے بلکہ اکڑوں بیٹھ کر کسی چیز پر سہارا لگائے ہوئے تھے۔