29. حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیالہ کا ذکر
【1】
حضور اقدس ﷺ کے پیالہ کا ذکر
ثابت کہتے ہیں کہ حضرت نضر بن انس کی میراث سے یہ پیالہ آٹھ لاکھ درہم میں فروخت ہوا تھا اور امام بخاری نے بصرہ میں اس پیالہ سے پانی بھی پیا لوگ کہتے ہیں کہ وہ اور پیالہ تھا۔
【2】
حضور اقدس ﷺ کے پیالہ کا ذکر
حضرت انس (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضور اقدس ﷺ کو اس پیالہ سے پینے کی سب انواع پانی، نبیذ، شہد، دودھ سب چیزیں پلائی ہیں۔